اڈپی ،26 / مارچ (ایس او نیوز) موٹر بائک اور ٹینکر کے بیچ پیش آئے تصادم میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی شناخت سبرامنیا دیواڈیگا اور گریش کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ جو پالیمارو اوارالو مٹو کے رہنے والے تھے۔ حادثہ ضلع کے کاوپ کے مولور میں ویسٹ کوسٹ نرسری کے سامنے اتوار کو پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں گاڑیاں اڈپی سے پڈوبیدری کی طرف جا رہی تھیں۔ ٹکر کی شدت سے بائک پر سوار دونوں لوگ اچھل کر سڑک پر گر پڑے ۔ سبرامنیا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ گریش نے اسپتال میں منتقلی کے وقت راستے میں دم توڑ دیا ۔ مہلوکین کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ دونوں پڑوسی اور اچھے دوست تھے اور اکثر ایک ساتھ سفر کیا کرتے تھے ۔
کاوپ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ٹینکر ضبط کرنے کے علاوہ ڈرائیور شبیر کو بنٹوال سے حراست میں لیا ۔